گرفتار بھارتی پائلٹ کو کیا پاکستان واپس بھجوا دے گا؟ واضح اعلان کر دیا

0
58
shah-mehmood-qureshi

اسلام آباد(پاکستان247نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی واپسی سے امن ہوتا ہے تو ہم اس کیلئے بھی تیار ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہاکہ ’وزیراعظم عمران خان نے پہلے دن کہا تھا کہ امن کی جانب ایک قدم اٹھائیں ہم دو قدم بڑھائیں گے، ہم امن کے داعی تھے اور ہیں، بھارت دہشت گردی پر بات کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں‘۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ ’بھارت نے پلوامہ واقعے پر جو ڈوزیئر بھیجا اسے دیکھنے کا موقع نہیں ملا لیکن جو بھی ڈوزیئر ہے اس کو کھلے دل سے دیکھنے اور جانچنے کے لیے تیار ہیں، کاش بھارت یہ ڈوزیئر پہلے بھیج دیتا، پہلے حملہ کیا گیا، پھر ڈوزیئر بھیجا، اگر یہ پہلے بھیج کر جواب لیا جاتا تو حملے کی نوبت نہیں آتی‘۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ ’گزشتہ روز چین کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی، ابھی سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کا پیغام ملا ہے وہ سعودی ولی عہد کا پیغام لے کر آرہے ہیں، ہم نے انہیں خوش آمدید کہا ہے، کینیڈین وزیر خارجہ نے بھی مراسلے میں مذاکرات پر زور دیا ہے، پاکستان بڑھاوا دینا چاہتا ہی نہیں تھا، پاکستان کا راستہ امن کا راستہ ہے اور ہماری ضرورت استحکام ہے‘۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here