عوام کیلئے ایک اور پریشان کن خبر،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

0
68
petrol_price_pakistan

اسلام آباد(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز )اوگرا نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔

تفصیل کے مطابق عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کے لیے وزارت پیٹرولیم کو سمری ارسال کردی ہے۔اوگرا کی جانب سے حکومت کو بھیجی گئی سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیےجانے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 97 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here