بھائی کی شادی پر بہن دولہا

0
70
indian-village-marriage-girls

ممبئی(پاکستان247نیوز) رسمیں تو آپ نے بہت ساری دیکھی ہوں گی لیکن بھارت کے نتین گائوں ایسے ہیں جس میں ایک انوکھی رسم ادا کی جاتی ہے ۔ دلہا بارت لینے نہیں جاتا ہے بلکہ اس کی جگہ دولہے کی بہن دولہن لینے جاتی ہے۔

تفصیل کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر چھوٹا اُدے پور کے گاؤں (سرکھڈا، سانڈا اور امبل) میں رہنے والے قبائلی  ایک دلچسپ اور حیران کن رسم کرتے ہیں یہاں پر دولہا بارات لینے خود نہیں جاتا ہے بلکہ اس کی جگہ اس کی غیر شادی شدہ بہن دولہا بن کے جاتی ہے اور دولہن کو لے کر آتی ہے اس دوران دولہا گھر پر ہی رہتا ہے اور اس شادی میں دولہا کی بہن دلہے کی طرح شادی کی تمام رسومات ادا کرتی ہے۔

وہاں کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ اس لیے کیا جاتا ہے کیونکہ یہاں مرد کو دیوتا تصور کیا جاتا ہے اور اس کو عزت دینے کیلئے ایسا کیا جاتا ہے اس کے علاوہ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ایسا کرنا سے لڑکا تمام ترمصیبتوں اورتکلیفوں سے بھی دور رہتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here