چار دن کی کمی کے بعد ڈالر کی پھر اونچی چھلانگ

0
79
Dollar-price-pakistan

کراچی(پاکستان247نیوز) گزشتہ کچھ دن سے ڈالر 154 سے 149.50 پر آ گیا تھا لیکن آج ایک مرتبہ پھر سے ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 26 پیسے اضافہ ہو گیاہے ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس کے مطابق ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 26 پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 151 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری طرف سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان پایا جارہاہے ، آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 35 ہزار 690 کی سطح پر تھا تاہم اس میں چند لمحوں کے بعد معمولی اضافہ ہوا اور انڈیکس 35 ہزار 709 پر پہنچ گیا تاہم یہ اضافہ جاری نہ رہ سکا اور مارکیٹ میں مندی کا رجحان شروع ہو گیا تاہم اس وقت 100 انڈیکس 387 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 35 ہزار 709 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here