انضمام الحق نے عمران خان کی پہلی محبت بتا دی

0
121
inzamam-ul-haq-press-conference

لاہور(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دور حکومت میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئے گی۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی پہلی محبت کرکٹ ہے، امید ہے کہ ان کے دور حکومت میں کھیل میں بہتری اورملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئے گی۔گوجرانوالہ میں شعیب اختر کے ہمراہ لاہور قلندرز کی پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، صرف اسے نکھارنے کی ضرورت ہے، پہلے دن کوئی وسیم اکرم، شعیب اختر اور عاقب جاوید نہیں بن سکتا۔شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان میں ہر حصے میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، یہاں کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here