بال گرنے کی وہ عام وجوہات جو شاید آپ کو معلوم نہیں

0
221
different-reasons-of-hair-fall-in-winter

ڈیرہ اسماعیل خان (پاکستان 247نیوز) پاکستان میں سردیوں کی آمد آمد ہے اور سرد موسم میں سرکی خشکی اور بال گرنا معمول بن جاتا ہے لیکن اکثر لوگوں کو یہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ آخر بال گرنے کی وجہ کیا ہے ، ہم آپ کے ساتھ کچھ ایسی وجوہات شیئرکرتے ہیں جن کے بارے میں جاننے کے بعد آپ اپنے بالوں کی روک تھام کرکے بے چینی اور پریشانی سے بچ جائیں گے ۔
شیمپو
شیمپو سر اور بالوں کی صحت کے لیے بہت اہم ہے، سر پر جلد ہوتی ہے اور شیمپو کا استعمال معمول بنانا بالوں کی نشوونما کو یقینی بناتا ہے جبکہ بالوں کے گرنے کی شرح کم کرتا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ بال کتنی بار شیمپو سے دھوئے جائیں؟ اس کا انحصار تو ہر فرد میں مختلف یا آئلی بالوں کو دیکھ کر ہوتا ہے،کئی لوگوں کے سرمیں خشکی بہت زیادہ ہوتی ہے تاہم اوسطاً ہر دوسرے دن سر کو دھونا چاہئے۔خشک یا نازک بالوں کے مالک افراد اگر زیادہ شیمپو استعمال کریں تو بال ٹوٹنے لگتے ہیں، ایسے افراد کو بال کم دھونے چاہئے بلکہ جلد کو نمی فراہم کرنے والا شیمپو اور کنڈیشنر اس مسئلے کو کم کرسکتا ہے۔
بالوں کو نہ کٹوانا
اکثر افراد اپنے بالوں کو مہینوں تک نہیں کٹواتے، ہوسکتا ہے کہ کچھ افراد کو اس سے فرق نہ پڑتا ہو، مگر یہ گھنے اور صحت مند بالوں کی نشوونما کے لیے کوئی اچھی حکمت عملی نہیں، جب لوگ بال نہیں کٹواتے تو بالوں کی کمزوری اور گرنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔
تمباکو نوشی
تمباکو نوشی گنج پن کا خطرہ بڑھانے والی عادت ہے، اس سے سر میں دوران خون کی شرح کم ہوتی ہے جس سے بال ہلکے ہوجاتے ہیں۔
ناشتہ نہ کرنا
ناشتے کو دن کی اہم ترین غذا قرار دیا جاتا ہے اور یہ بالوں کے لیے بھی بہت ضروری ہوتا ہے۔ اگر لوگ ناشتہ نہ کریں تویوں سمجھیں کہ سر کو ایندھن نہیں ملتا جس کے نتیجے میں بالوں کی نشوونما متاثر ہوتی ہے اور وہ بتدریج ٹوٹنا شروع ہوجاتے ہیں۔
جلد اور سر کی حالت
بالوں میں خشکی کے نتیجے میں خارش کی تکلیف لاحق ہوسکتی ہے اور اس کے نتیجے میں بالوں کو نقصان پہنچتا ہے اور عارضی طور پر بالوں سے محرومی کا سامنا ہوسکا ہے۔ اگر تو آپ کو خارش کا خدشہ ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ لیں تاکہ وہ کوئی طریقہ علاج تجویز کرسکے۔اسی طرح بعض اوقات سر میں چھوٹے چھوٹے سرخ دھبے ابھر آتے ہیں جو خارش کا باعث بنتے ہیں۔ ایسا ہونے پر سر میں ایک سوجن سی پیدا ہوتی ہے اور بالوں کے گرنے کا باعث بنتی ہے۔ اگر تو آپ کو یہ تکلیف ہو تو کھجانے سے جس حد تک ممکن ہو گریز کریں اور معالج سے مشورہ لیں۔
جینیاتی عمل
سر کے درمیان دائرے کی شکل میں بالوں کے غائب ہونے کا مطلب ہے کہ درحقیقت یہ یو ٹائپ گنج پن ہے جو متعدد مردوں کے جینز کا حصہ ہوتا ہے۔ یہ مکمل طور پر جینیاتی وجہ کے باعث ہوتا ہے اور خاندان کے لوگوں میں منتقل ہوتا رہتا ہے تاہم اس میں بھی 90فیصد بالوں کو گرنے سے روکنا ممکن ہے۔
غذا
جسم کے ہر حصے کی طرح بالوں کو بھی بڑھنے اور صحت مند رہنے کے لیے غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے، آئرن کی سطح کم ہونا یا ناقص غذا بالوں کے گرنے کا باعث بنتے ہیں، تاہم اکثر ایسا عارضی بنیادوں پر ہوتا ہے۔
بالوں کو بہت سختی سے باندھنا
اگر تو آپ کے بال لمبے ہیں اور آپ انہیں سختی سے کسی چیز سے باندھتے ہیں تو جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کی جڑوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے اور گنج پن کی جانب سفر تیز ہوجاتا ہے۔
نوٹ: یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کو اوپر دی گئی تجاویز میں سے کوئی مسئلہ بھی نہ ہو، اگر ایسا ہے تو جلد کے کسی اچھے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here