ممبئی: بھارتی شہر پونے سے شروع ہونے والے فسادات نے دیگر کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ مشتعل مظاہرین نے اس دوران کئی سرکاری املاک کو آگ لگادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں مراٹھا اور دلتوں کے درمیان مذہبی رسومات کی ادائیگی پر گزشتہ روز فسادات کے نتیجے میں ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد فسادات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

بھارتی شہر پونے سے شروع ہونے والے فسادات ممبئی سمیت دیگر شہروں تک پھیل گئے،مشتعل افراد نے کئی بسوں اور گاڑیوں کو آگ لگادی جب کہ ممبئی کے تعلیمی ادارے بھی بند کرادیئے گئے اوراس دوران ٹرین سروس بھی معطل رہی، احتجاج کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here