زرداری کا شاندار استقبال متوقع، پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر روزگار دے گی : مظہرجمیل خان علی زئی

0
290
ڈیرہ اسماعیل خان (پاکستان 247نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنماءاور سابق رکن صوبائی اسمبلی مظہر جمیل خان علی زئی نے کہاہے کہ حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا،معیشت کی ابترصورتحال ہے اور بے روزگاروں کی فوج ہے، پیپلزپارٹی ہی ملک کو سنبھالے گی ۔
آصف علی زرداری کے استقبال کے لیے تونسہ شریف روانگی کے موقع پر ’پاکستان 247نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مظہر جمیل خان علی زئی نے بتایاکہ سابق صدر کل خواجہ نظام الدین کے ہاں آرہے ہیں جہاں آنے کے لیے انہیں بھی خصوصی دعوت دی گئی ۔ ان کاکہناتھاکہ زرداری کا تونسہ شریف میں شاندار استقبال کریں گے جو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنی ہر حکومت میں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار دیا جبکہ مخالفین نے ملازمتیں دینے کی بجائے نوکریوں سے نکالا اور اب بھی اداروں کو بیچنے کا ارادہ ہے ،پاکستان پیپلزپارٹی صرف ایک سیاسی پارٹی نہیں ہے بلکہ ایک خاندان ہے جس کی بنیادایک نظریہ ہے اور وہ نظریہ لوگوں کی آزادی کا ہے ، غریبوں کی داد رسی کا،خواتین کی برابری کااور دیگر حقوق کاہے۔ایک سوال کے جواب میں مظہر جمیل خان کاکہناتھاکہ اقتدار میں آکر ڈیرہ اسماعیل خان کی قسمت بدلیں گے، صوبے کی حکمرانوں کی طرح کاغذوں اور اعلانات تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عملی کام کرکے دکھائیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here