میر ے گھر پر فائرنگ کی گئی جبکہ مجھے زہر دیکر مارنے کی کوشش بھی کی گئی، ریما خان نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں

0
76
reema khan pakistani actress

کراچی(پاکستان247نیوز)پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ ایک بار میرے گھر پر فائرنگ کی گئی جبکہ اُن کو ایک ساتھی اداکارہ نے ایک دفعہ زہر دیکر جان سے مارنے کی کوشش بھی کی تھی۔

تفصیل کے مطابق ریما خان نے نجی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو دیا جس میں انکشاف کیا کہ میں نے اپنے عروج کے دور میں ہر طرح کی کامیاباں حاصل کیں لیکن کئی پریشانیوں کا سامنا بھی کیا حتیٰ کہ ساتھی اداکاراؤں کی وجہ سے مجھے بُرا وقت بھی دیکھنا پڑا اور کئی بار تو میری کردار کشی بھی کی گئی۔ریما نے بتایا کہ ایک بار میرے گھر پر فائرنگ بھی کی گئی یہاں تک کہ آصف رضا میرکے ایک کمرشل کی شوٹنگ کے دوران بھی مجھے زہر دینے کی کوشش کی گئی اور زہر دینے والے کو ایک لاکھ روپے بھی دیئے گئے تھے لیکن اُس خاتون نے ایسا کرنے سے منع کردیا، اس کے باوجود میں نے اس واقعے کی پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی۔اداکارہ نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کئی پروجیکٹ کرنے سے روک دیا گیا اور مختلف طرح سے میرے اسکینڈل بنائے گئے۔

واضح رہے کہ لالی ووڈ میں طویل عرصے راج کرنے والی ریما خان شادی کے بعد امریکا منتقل ہو گئی ہیں تاہم وہ ان دنوں پاکستان آئی ہوئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here