سفارش کرنے پر چیف جسٹس نے اپنے داماد کوبھی فوری عدالت طلب کرلیا

0
144

لاہور(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان ان دنوں عوامی مفاد کے مقدمات کی سماعت کررہے ہیں اور گزشتہ روز بھی ساڑھے پانچ سو کے قریب درخواستوں کی سماعت کی ، اتوار کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پولیس افسر کی سفارش کرنے پر اپنے داماد خالد کو فوری طلب کرلیا۔
ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر کے بچوں کے حوالگی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈی آئی جی کی جانب سے اپنے داماد کے ذریعے سفارش کرانے پر شدید اظہار برہمی کیا اور ریمارکس دیے کہ کس نے آپ کو مشورہ دیا کہ میرے فیملی ممبر سے سفارش کرائی جاسکتی ہے، آپ کی جرات کیسے ہوئی میرے داماد سے مجھے سفارش کرانے کی، میں جہاد کر رہا ہوں اور آپ مجھے سفارش کرا رہے ہیں۔
اس موقع پر ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ میں عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ ذرائع بتائیں جس نے آپ کو مجھے سفارش کرانے کا مشورہ دیااورسفارش کرنیوالے اپنے داماد کو عدالت طلب کرلیا۔
یاد رہے کہ غلام محمود ڈوگر کی سابق اہلیہ نے اپنا اور بچوں کا نام ای سی ایل میں ڈلوانے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here