عید الفطر سے قبل عوام پر پٹرول بمب گرانے کی تیاریاں، کتنی قیمت بڑھائی جائے گی؟ تفصیلات جانئے

0
72
petrol-pump-pakistan

اسلام آباد (پاکستان247نیوز ) عیدالفطر سے پہلے حکومت کی جانب سے امکان ظاہر کیا جا رہے ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیا جائے گا۔

مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے ایک اور افسوسناک خبر آئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کی سمری 30 مئی کو بھجوائے جانے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے اور اگر اضافے کی تجویز کو منظوری ملتی ہے تو نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہو گا ۔پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 11.5 روپے ، لائٹ ڈیزل7 روپے 85 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے تک اضافے کا امکان ہے ۔ آئی ہے کہ

ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر ہے تاہم باقی اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ممکن ہو رہاہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here