امیر زادوں کے شوق نے 8 سالہ بچے کی جان لے لی

0
51
sargodha-marriage-fairing-8-years-old-baby-dad

سرگودھا(پاکستان 247نیوز) سرگودھا کے علاقے پھلروان میں شادی کی تقریب کے دوران امیر زادوں کی ہوائی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق واقعہ بستی حسین آباد میں مہندی کی تقریب کے دوران پیش آیا جہاں ظفر نامی شخص نشے میں دھت ہو کر اندھا دھند فائرنگ کررہا تھا کہ گن اسکے قابو سے باہر ہوگئی اور گولی آٹھ سالہ حفیظ کو جا لگی۔ جو موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ زخمی نذر ولد صدیق کو تشویشناک حالت میں سرگودھا ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود پھلروان پولیس نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف دینے سے انکار کر دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here