اوورسیز پاکستانی اپنے ساتھ لائے گئے پانچ موبائل فون کس طرح رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں ؟ حکومت نے طریقہ کا وضع کر دیا

0
62

اسلام آباد (پاکستان 247 نیوز)بیرون ملک سے آنے والے مسافروں اپنے ساتھ لائے گئے موبائل فون کی رجسٹریشن کیلئے پریشان نظر آ رہے تھے تاہم اب حکومت کی جانب سے نیا اور شاندار طریقہ کار وضع کر دیا ہے جس کے بعد ان کی سب سے بڑی مشکل حل کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر اور پی ٹی اے نے موبائل فون کمپنیوں کے اشتراک سے موبائل فون کی رجسٹریشن اور ڈیوٹی ، ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی کے لیے ویب سائٹ پرمشتمل آن لائن نظام کا اجراءکر دیا ہے اور غیر رجسٹر ڈ موبائل فون کی سم اور آئی ایم ای آئی کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کا طریقہ کار جاری کیا ہے جس کے تحت بیرون ملک سفر کرنیوالے مسافر ، درآمدکنندگان اور مقامی افراد آن لائن رجسٹریشن کراسکیں گے۔
ویب سائٹ کی سہولت موبائل فون کمپنیوں کے فرنچائز بھی استعمال کر سکیں گے۔ڈیوٹی اور ٹیکس کی ادائیگی کی تصدیق کے بعد موبائل فون آن لائن نظام ڈی آئی آر بی کی سفید فہرست میں آجائے گا، موبائل فون پی ٹی اے کی جانب سے سرٹیفکیٹ آف کمپلائنز کے اجرائ کے بعد متعلقہ افراد کو دئیے جائیں گے۔
پی ٹی اے کی پالیسی کے مطابق ایک شخص یا بیرون ملک سے آنیوالا مسافر آن لائن نظام سے پانچ موبائل فون رجسٹرڈ کراسکتا ہے اور ایک سال کے عرصے کے اندر اضافی موبائل فون ڈیوائس کے لیے سرٹیفکیٹ آف کمپلائنز جاری نہیں کیا جائے گا نہ ہی اندراج کیا جائے گا، آن لائن اندراج کے لیے ویب سائیٹ درج ذیل ہے:
https://dirbs.pta.gov.pk/drs/auth/login

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here