منشیات سمگلنگ میں گرفتار ماڈل ٹریسا عدالت میں دھاڑیں مار مار کر رونے لگیں لیکن کیوں ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

0
91

لاہور(پاکستان 247 نیوز)معروف گلوکارہ اور ماڈل ایان علی لمبا عرصہ کرنسی سمگلنگ کیس میں گرفتار رہیں اور عدالت میں پیشیاں بھگتی رہیں تاہم ان کے بعد ایک اور ماڈل گرل منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہو ئیں لیکن اس کا تعلق چیک رپبلک سے تھا جو کہ اب بھی جیل میں ہے اور عدالت میں پیش ہو رہی ہے تاہم گزشتہ روز وہ عدالت میں دھاڑیں ما ر مار کر رونا شروع ہو گئیں اور یہ منظر دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹریسا عدالت میں پیشی کیلئے آئیں تاہم وہ وہاں دھاڑیں ما ر مار کر رونے لگ گئیں اور انہوں نے چیخیں مار کر عدالتی نظام سے سے شکوے کا اظہار کیا ۔ ماڈل ٹریسا کا کہناتھا کہ ایک سال تین ماہ سے مسلسل عدالت کے چکر کاٹ رہی ہوں لیکن ابھی تک فیصلہ نہیں آسکا ہے اور انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کارروائی جلد مکمل کی جائے ۔
یاد رہے کہ ماڈل ٹریسا کو جنوری 2018 کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تاہم اب ان کا کہناہے کہ فیصلے میں تاخیر پر ذہنی مریضہ بن چکی ہوں ۔
عدالت نے آج کارروائی کرتے ہوئے آخری گواہ کی شہادت کو قلمبند کرلیا، اور آئندہ سماعت کے لیے فریقین کے وکلاءکو حتمی بحث کیلئے طلب کرلیا ہے، مزید کیس کی سماعت کو 2 فروری تک ملتوی کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here