رویت ہلال ریسرچ کونسل نے 7مئی کو یکم رمضان ہونے کا اعلان کردیا

0
117
royat-hilal-research-council-announced-Ramzan-moon-date

لاہور(پاکستان 247نیوز) رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور اب رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں یکم رمضان منگل 7 مئی کو ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل مفتی خالد اعجاز کا کہنا ہے کہ نیا چاند ا±س وقت تک دکھائی نہیں دیتا جب تک کہ ا±س کی عمر غروبِ آفتاب کے وقت کم از کم 19گھنٹے اور غروبِ شمس و غروبِ قمر کا درمیانی فرق کم از کم 40منٹ ہوجائے، اس کے علاوہ چاند کا زمین سے زاویائی فاصلہ کم از کم 6 ڈگری اور چاند کا سورج سے زاویائی فاصلہ کم از کم 10 ڈگری ہونا چاہیے۔
مفتی خالد اعجاز نے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 3 بج کر 46 منٹ پر پیدا ہوگا، اتوار 5 مئی کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 16 گھنٹوں سے بھی کم ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here