ورلڈ کپ2019: پہلا میچ انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ، میچ کتنے بجے شروع ہو گا؟ تفصیلات جانئے

0
49
cricket-world-cup-2019

لندن(پاکستان247نیوز)کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا پہلا میچ آج میزبان ٹیم انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پاکستانی ٹائم کے مطابق دن 2:30 پر کھیلا جائے گا۔

تفصیل کے مطابق ورلڈ کپ 2019  کا آج سے لندن میں آغاز ہو رہا ہے جس میں پہلا میچ میزبان انگلینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہو گا جو پاکستانی ٹائم کے مطابق دن اڈھائی بجے شروع ہو گا یہ میچ برطانیہ کے مشہور گراونڈ لندن میں کھیلا جائے گا۔ کرکٹ ماہرین اس ورلڈکپ میں انگلینڈ کو فیورٹ کرار دے رہے ہیں لیکن جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی بہت اچھی جا رہی ہے۔

جنوبی افریقہ کو پہلے میچ میں ڈیل سٹین کی صورت میں جھٹکا لگا ہے جو کے انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے ڈیل سٹین آئی پی یل کے دوران ان فٹ ہو گئے تھے۔ جنوبی افریقہ ٹیم کی قیادت فاف ڈوپلیسی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوینٹن ڈی کوک، ہاشم آملہ، ویندردوسن، جے پی ڈومنی، ڈیوڈ ملر، اینڈل فیلوک وائیو، کاگیسو ربادا، لونگی نگیڑی، عمران طاہر، ڈوین پریٹوریس، ایڈن مارکرم، تبریز شمسی اور کرس موریس شامل ہیں۔

انگلینڈ ٹیم کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، جونی بیرسٹو، جیمز وینس، بین سٹوکس، معین علی، کرس ووکس، ٹام کیورن، لائم پلنکٹ، عادل راشد، جوفرا آرچر، لائم ڈاﺅسن، مارک ووڈ، جوروٹ اور جوز بٹلر شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here