نوازاورشہبازشریف کا آل پارٹیز کانفرنس میں جائیں گے یا نہیں ؟ حتمی طور پر ایسا فیصلہ ہو گیا

0
54
shahbaz-sharif-and-nawaz-sharif

اسلام آباد(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف اوراپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے آل پارٹیزکانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈرکے چیمبرمیں شہبازشریف سے ملاقات کی، ملاقات میں حمزہ شہباز، ایاز صادق، خواجہ آصف اورمریم اورنگزیب سمیت دیگررہنما شریک ہوئے۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ نوازشریف اورشہبازشریف جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے 31 اکتوبر کو بلائی گئی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے مطابق آل پارٹیزکانفرنس میں راجہ ظفرالحق کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا وفد شریک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شعیب ملک کی شرکت مشکوک

اس سے قبل نوازشریف پارٹی کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔ نوازشریف کا پارلیمنٹ ہاؤس میں شہبازشریف نے استقبال کیا اورگلے لگایا۔ نوازشریف کی آمد پرپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر(ن) لیگ کے ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی جانب سے ’شیرآیا شیرآیا‘ کے نعرے بھی لگائے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here