پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا میچ شروع ہونے سے پہلے پاکستانی ٹیم کو زوردار جھٹکا، سب سے اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوگیا

0
102
pakistan-vs-new-zealand-test-match-abbas

دبئی (پاکستان 247نیوز ) پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے پہلے ہی قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عباس کندھے کی انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر شاہ 82 سال پرانا ریکارڈ توڑنے کے قریب، یاسر شاہ کے پاس اور کتنے میچ ہیں ریکارڈ توڑنے کیلئے جواب جان کر آپ بھی یہی کہیں گے کہ یہ ریکارڈ پکا یاسر کا ہی ہے

دبئی ٹیسٹ میں محمد عباس فیلڈنگ کے دوران دائیں کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے اور انہیں جنوبی افریقا کے دورے سے قبل کھلانے کا رسک نہیں لیا جارہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فٹ محمد عباس کی جگہ 19 سالہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دیے جانے کے امکانات روشن ہوگئے۔نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے آخری 6 ٹیسٹ اننگز میں 66 رنز بنانے والے اوپنر محمد حفیظ اور آف اسپنر بلال آصف کو ایک اور موقع دیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here