روس میں چور چوری کرنے کے بعد اپنے ہی حرکت کی وجہ سے آسانی سے پکڑا گیا مگر کیسے، تفصیلات جانئے

0
28
Russia-Thief

ماسکو (پاکستان 247نیوز ) روس میں ایک چور واردات کی نیت سے دفتر میں گھسا، رقم اٹھائی اور کچھ دیر کے لیے آرام دہ کرسی پر بیٹھ کر سوگیا لیکن یہ عمل اسے مہنگا پڑا اور وہ گرفتار ہوگیا۔

لازمی پڑھیں:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا میچ شروع ہونے سے پہلے پاکستانی ٹیم کو زوردار جھٹکا، سب سے اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوگیا

20 نومبر کو 36 سالہ شخص روسی شہر اورنبرگ کے علاقے میں رات کے وقت ایک دفتر میں داخل ہوا جس کے پاس کٹر، ہتھوڑی، چابیاں اور اسکرو ڈرائیور تھے۔ اس نے عمارت میں ایک کے بعد ایک کئی دفاتر کے تالے توڑے اور ہرجگہ اس نے قیمتی سامان اور رقم تیار کی۔ایک یا کچھ دفاتر سے اس نے کل 2100 ڈالر جمع کیے لیکن اس کے بعد اس نے اپنے آلات واردات میز پر رکھے اور آرام دہ کرسی پر بیٹھ کر سوگیا اور اپنی ہی بے وقوفی کے باعث انتہائی آسانی کے ساتھ اس وقت دھرلیا گیا جب پولیس نے دفتر پہنچ کر اسے جگایا اور پکڑلیا۔

پولیس کے مطابق شہر میں چوری کی واردات میں کئی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں اس شخص کو دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس کے مطابق مجرم ایک پیشہ ور چور ہے جو پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here