وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو امیر بننے کا نسخہ بتادیا

0
37
imran-khan-president-of-pakistan

اسلا م آباد (پاکستان 247نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آتے ہی عوام کی اصلاح اور اس کی بہتری پر کام شروع کردیا اور ایسا منصوبہ پیش کردیاجو مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس بھی دنیا سے غربت کے خاتمے کے لیے پیش کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کو پر لگ گئے، ڈالربلندترین سطح پر پہنچ گیا سن کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیاہے کہ مرغیوں کے ذریعے پاکستان میں غربت پر قابو پایا جائے گا، دیہاتی خواتین کے لیے پیسے بنانے والا بہترین طریقہ ڈھونڈ لیا گیا ہے۔وزیراعظم نے 100روزہ کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان خواتین کو دیسی مرغیوں کے انڈے اور چوزے دیئے جائیں گے اور اس منصوبے کے لیے زیادہ سرمائے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا تجربہ ہوچکا ہے ، فروخت کرنے کے لیے مرغیاں اور انڈے بھی ہوں گے، ہماری ساری کوشش غریب عوام کو اوپر لانے کے لیے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here