بھارت کی مشہور گلوکارہ کار حادثے میں جاں بحق

0
159
Singer Shivani Bhatia dies in road accident

ممبئی(پاکستان247نیوز)بالی ووڈ کی فلموں میں پس پردہ اپنی آواز کا جادو جگانے والی شیوانی بھاٹیا جس کی عمر 24 سال تھی ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ شیوانی بھاٹیا کی کار کو منگل والے دن صبح کے ٹائم حادثہ رونما ہوا جب وہ اپنے شوہر کے ہمراہ دہلی سے آگرہ جا رہی تھیں۔ حادثے کے فوری بعد دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں کی جانب سے گلوکارہ کی فوری موت کی تصدیق کردی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ 24 سالہ گلوکارہ اپنے شوہر کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کے لئے آگرہ جا رہی تھیں تاہم یمونا ایکسپریس وے پر گلوکارہ کے شوہر نکل بھاٹیا کی جانب سے دوسری کار کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ کار پر قابو نہ رکھ سکے جس کے باعث کار حادثے کا شکار ہوئی۔

واضح رہے کہ نوائیڈا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ شیوانی بھاٹیا اب تک بالی ووڈ کے کئی پرانے گیت ریمکس کر چکی ہیں تاہم اُن کو اصل پہچانے دلانے میں دل کو تم سے پیار ہوا، شگن اور نیلے نیلے امبر پر جیسے گیت شامل ہیں جبکہ 2016 میں ایک مشہور ٹی وی پروگرام میں بھوج پوری گانا مقابلہ میں رنر اپ رہی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here