نیوزی لینڈ نے چوتھے ون ڈے میچ میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

0
73
new zealand vs india 4th odi

ہیملٹن(پاکستان247نیوز) نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیل کے مطابق کپتان ویرات کوہلی کے بغیر نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں بھارتی ٹیم صرف 92 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی اور نیوزی لینڈ کو 93 رنز کا آسان ہدف دیا جسے نیوزی لینڈ نے 14.4 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر  آسانی سے پورا کر لیا۔

 گیپٹل 14 ،ولیمسن 11 رنز بنا کر بھونیشور کمار کی بول پر آوٹ ہوئے جبکہ نیکولس 30، راس ٹیلر 37 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ  کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پوری بھارتی ٹیم صرف 92 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔دسویں نمبر پر بیٹںگ کے لیے آنے والے یزوندرا چاہل سب سے زیادہ 18 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے اور ناٹ آوٹ رہے جبکہ 7 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔کپتان روہت شرما 7، شیکر دھاون 13، ہاردک پانڈیا 16، کلدیپ یادیو 15 اور شبمن گل 9 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ کیدر یادیو اور بھونیشور کمار ایک ایک اور امباتی رائیڈو اور دنیش کارتھ بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، کولن گرینڈہوم نے 3، ٹوڈ ایسٹل اور جیمز نیشام نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ٹرینٹ بولٹ کو شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا آیورڈ دیا گیا۔

یاد رہے پانچ میچوں کی سیریز پہلے تین میچ جیت کر بھارت پہلے ہی اپنے نام کر چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here