ورلڈ کپ 2019: بڑا میچ پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز کب شروع ہو گا؟ کون کون کھیلے گا؟ تفصیلات جانئے

0
59
sarfraz-ahmed-pakistani-cricketer

ناٹنگھم(پاکستان247نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا دوسرا میچ اور پاکستان کا پہلا میچ آج ویسٹ انڈیز کے ساتھ کھیلنے جا رہا ہے۔ یہ میچ پاکستانی ٹائم کے مطابق دن اڈھائی بجے کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2019میں آج پاکستان اپنا پہلا میچ کالی آندھی کے خلاف کھیلے گا آج کے میچ میں ممکنا کھلاڑی کپتان سرفراز احمد، فخر زمان ،امام الحق ،بابر اعظم ،آصف علی ،شاداب خان ،عماد وسیم ،محمد عامر ،وہاب ریاض اور حسن علی اور حارث سہیل یا محمد حفیظ میں سے ایک کھلاڑی کو پلینگ الیون میں شامل کیا جائے گا جبکہ ۔شعیب ملک ،محمد حسنین اور شاہین آفریدی کو پہلے میچ میں موقع نہیں دیا جائے گا ۔

کپتان سرفراز احمد نے ناٹنگھم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھرپور تیاری کی ہے اور امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں شکستوں کے تسلسل کو توڑیں گے جبکہ محمدعامر مکمل فٹ ہیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہیں۔ سرفراز احمد نے کہا وہ خود ورلڈ کپ میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے لیکن اگر ڈیتھ اوورز میں بیٹنگ کرنا ہوا تو بیٹنگ آرڈر مختلف بھی ہوسکتا ہے۔

واضح رہے پاکستان ورلڈکپ 1992 میں بھی اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے ساتھ کھیلا تھا جو کے ویسٹ زنڈیز نے 10 وکٹوں سے میچ جیت لیا تھا لیکن 1992 کا ورلڈ کپ پاکستان نے اپنے نام کیا تھا۔

کل کھیلے گے میچ میں میزبان انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 104 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here