رمضان مبارک کا آخری جمعہ میں مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے خوشخبری، ڈالر نیچے آ گیا

0
55
Dollar-price-pakistan

کراچی (پاکستان247نیوز ) آج جمعہ کا دن پاکستان کے لئے ایک اہم دن ایک تو آج رمضان کا آخری جمعہ اور دوسرا انٹر بینک سے بھی خوشخبری آ گئی ہے آج  انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے اور روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کمی واقع ہو ئی ہے جس سے ڈالر 147 روپے 75 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہاہے تاہم ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث پاکستان پر بیرونی قرضوں میں بھی کمی واقع ہو تی ہے ۔کرنسی ڈیلرز ڈالر کی قیمت میں کمی عید کے باعث بیرون ممالک سے ترسیلات زر میں اضافہ بتا رہے ہیں، یاد رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں نمایاں کمی آئی تھی جب ڈالر 1 روپیہ 43 پیسے کمی کے بعد 148 روپے 21 پیسے پر بند ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here