ورلڈ کپ 2019، فخر زمان نے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

0
175
mohammad-hafeez

لاہور(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) ورلڈ کرکٹ کپ 2019 میں سات ماہ باقی ہیں تو امام الحق و فخر زمان کی بہترین پرفارمنس نے سینئر کھلاڑی محمد حفیط کی میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔

تفصیل کے مطابق ورلڈ کرکٹ کپ 2019 میں سات ماہ باقی ہیں تو امام الحق و فخر زمان کی بہترین پرفارمنس نے سینئر کھلاڑی محمد حفیط کی میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے مشکلات کھڑی کر دی ہیں اور محمد حفیظ کو زمبابوے کے خلاف ایک روزہ سیریز کے کسی میچ میں بھی نہیں کھلایا گیا۔ممتاز آل راؤنڈر کی جگہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے اور نوجوان اوپنر امام الحق کو موقع دیا گیا جنہوں نے شاندارپرفارمنس سے شائقین کرکٹ کے دل موہ لیے اور اپنے انتخاب کو درست بھی ثابت کیا۔زمبابوے کے خلاف نہ کھلائے جانے پر سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے ٹیم انتظامیہ سے تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال ورلڈ کپ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ورلڈ کرکٹ کپ کے انعقاد میں جب ایک سال سے بھی کم وقت رہ گیا ہے کہا جاسکتا ہے کہ مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ اپنے کیرئیر کے مشکل ترین دور سے گزررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here