بھارتی گلوکار میکا سنگھ کیساتھ اپنے ہی دوست نے انتہائی شرمناک حرکت کردی، بڑا نقصان کردیا

0
16
indian-singer-mika-singh

ممبئی (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ کے ممبئی والے گھرمیں ڈکیتی ہوگئی ، ڈاکو قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق میکا سنگھ کے منیجر کی جانب سے ان کے گھر ہونے والی ڈکیتی کی شکایت درج کرائی گئی ہےجس میں انہوں نے بتایا کہ میکا سنگھ کے گھر سے ایک لاکھ روپے نقداور تقریبا دو لاکھ روپے کے سونے کے زیوارات چوری ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ میکا سنگھ کے قریبی ساتھی جو ان کے ساتھ کئی سالوں سے کام کررہے ہیں، ان کے خلاف اوشی واراپولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔پولیس نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میکا سنگھ سے گھر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ان کے ایک ساتھی کو ڈکیتی کے وقت گھر میں داخل ہوتے اور باہر آتے دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈکیتی کے بعد سےمیکا سنگھ کا وہ ساتھی غائب ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ گزشتہ روز تقریبا 2 بجے کے قریب پیش آیا جبکہ پولیس کی ایک بھاری نفری ملزمان کو پکڑنے کے لیے تعینات کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ پولیس کی ایک ٹیم ان کے دہلی والے گھر بھی بھجوادی گئی ہے۔پولیس نےمیکا سنگھ کے گھر ہونے والی ڈکیتی کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here